ڈیٹا لیک ہونے پر برٹش ائیرویز کو 183 ملین پاؤنڈ کا ریکارڈ جرمانہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ائیرلائن برٹش ائیرویز کو ڈیٹا لیک ہونے پرگزشتہ سال 183 ملین پاؤنڈ ریکارڈ جرمانے کا سامنا کر کنا پڑا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جرمانہ برطانوی انفارمیشن کمشنر آفس نے کیا جسے ائیرلائن نے حیران کن اور افسوسناک قرار دیا۔برٹش ائیرویز کا کہنا تھا ہیکرز نے ائیرلائن کی ویب سائٹ پر انتہائی منظم انداز میں ایک کرمنل حملہ کیا،ائیرلائن پر جرمانہ کرنیوالے انفا رمیشن کمشنر آفس نے اسے ایک بہت بڑا جرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا اس طرح کبھی کارروائی نہیں کی گئی اور نئے قوانین کے تحت پہلی مرتبہ اسے عام کیا گیا۔انفارمیشن کمشنر آفس کا مزید کہنا تھا ہیکنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب برٹش ائیرویز کی ویب سائٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو ایک جعلی ویب سائٹ پر منتقل کیا گیا اور اس ویب سائٹ کے ذریعے ہیکرز نے تقریباً 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چرایا،جو لوگوں کا ذاتی ڈیٹا ہے، اگر کوئی ادارہ اسے چوری، نقصان یا ہیک ہونے سے بچانے میں ناکام ہوتا ہے تو یہ کسی بھی تکلیف سے زیادہ ہے، اسلئے قانون واضح ہے اگر آپ کسی کے ذاتی ڈیٹا میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو اس کا ضرور خیال بھی رکھنا ہے۔برٹش ائیرویز کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا پہلا واقعہ گزشتہ سال 6 ستمبر کو پیش آیا تھا جب برطانوی ائیرلائن نے بتایا تھا اس کی 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب ٹرانزکشن متاثر ہوئی ہیں مگر چرائے گئے ڈیٹا میں سفری اور پاسپورٹ کی تفصیلات شامل نہیں۔
برٹش ائیرویز