وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی بڑی معیشت بنے گا، وزیر داخلہ

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی بڑی معیشت بنے گا، وزیر داخلہ

  

 لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی بڑی معیشت بنے گا اور یہاں ہربندے کو روزگار میسر ہوگا،وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان وڑن کے مطابق ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادکو ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والے میگا پراجیکٹس جلد تکمیل کے مراحل تک پہنچ جائیں گے جبکہ مزید ڈویلپمنٹ کے کاموں کا بھی جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -