تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے رئیل سٹیٹ شعبہ کو مراعات دینا ضروری،عبدالحفیظ شیخ

تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے رئیل سٹیٹ شعبہ کو مراعات دینا ...

  

اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کہ ترغیب دینے کے لئے اس شعبے کو مراعات دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ نیا پاکستان اکنامک زونز کے مالیاتی ماڈلز کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔قبل ازیں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل امیر علی حیدر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایف ڈبلیو او نیا پاکستان ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے، فیض آباد سے روات تک منصوبہ تین سے چارمراحل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک سال میں مکمل کیا جائیگا۔ 

 عبد الحفیظ شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -