میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے  انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا

  میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے  انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا، یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز 13 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کرے گی، داخلہ فارم 19 جولائی سے ملیں گے۔ امیدوار 29 جولائی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔دریں اثناء  یونیورسٹی نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس میں 160 فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ، پنجاب حکومت نے داخلوں کی فیسوں میں سبسڈی ختم کر دی ہے، 25 اگست کے ٹیسٹ کی فیس 500 کے بجائے 1300 روپے ہوگی، غریب طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

میڈیکل کالجز 

مزید :

صفحہ آخر -