نواز شریف کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی کیخلاف مریم نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

    نواز شریف کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی کیخلاف مریم نے بھوک ہڑتال کی دھمکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی ہے، ایک روز میں پابندی واپس نہ لی توگئی عدالت سے رجوع کروں گی،عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی اوربھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی ، اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں ۔ سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹوءٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ کھانا لے جانے والا سٹاف 5گھنٹے جیل کے باہر کھڑا رہا جبکہ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے ۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں ۔

مریم ;47;دھمکی

لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک اور نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حوالے سے مزید 2وڈیواور3 آڈیوز ٹیپ بھی موجود ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یوٹرن اعظم نے کہا کہ یہ عدلیہ کا معاملہ ہے اس سے واضح ہے کہ انہوں نے اس کی فرانزک کر لی ہے ،یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ویڈیو اصل ہے اسی وجہ سے یہ یوٹرن لیا گیا ،یہ میری طرف سے سب کےلئے بریکنگ نیوز ہے ،اگر جج صاحب کا سزا دینے سے پہلے ہم سے رابطہ ہوا ہے تو وہ سمجھ میں آنے والی بات ہے لیکن جب سزا ہونے کے بعد جج صاحب خود رابطہ کر رہے ہیں اور خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے ڈراءونے خواب آتے ہیں ، میرا ضمیر مجھے ملامت کرتا ہے ، اسی وجہ سے وہ دو دفعہ عمرے پر بھی گئے اورانہوں نے کسی سے کہا تھا کہ میرا ضمیر مجھے ملامت کرتا ہے ،مجھے لگتا ہے شاید وہ وہاں جا کر اللہ سے معافی مانگنا چاہتے ہیں ،گناہ کا بوجھ بہت بڑا ہوتا ہے اور بے گناہ کو سزا دینے کا بوجھ بہت ہی بڑا ہوتا ہے ،ان کی وہاں چند ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے ایسی تمام باتوں کا اظہار کیا کہ میں خودکشی پر کرنے آگیا تھا ، مجھے بہت بری طرح بلیک میل کیا گیا ، سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتوں کی ایک سے زائد ویڈیو زموجود ہیں ۔ مریم نوازنے کہا کہ ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا لیکن ہردفعہ ہمارا فیصلہ ایک نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا ، ابھی بھی مجھے امید ہے کہ عدلیہ میں انصاف پسند سینئر جج موجود ہیں ، ہماری قانونی مشاورت جاری ہے ، ہم اس پرروزانہ گھنٹوں بات کرتے ہیں ،جب مشاورت ہوجائے گی تو ہم ضرور اس کو کسی بھی فورم پر پیش کریں گے چاہے مجھے اسے سپریم کورٹ بھی لے کر جانا پڑا تو میں جاءوں گی ۔

مریم ;47;دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -