آل پاکستان انجمن تاجران کا 13جولائی سے شٹرڈاءون ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کل سندھ میں ہڑتال کا اعلان

  آل پاکستان انجمن تاجران کا 13جولائی سے شٹرڈاءون ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، فیصل آباد،اسلام آباد ،پشاور،کراچی، کوءٹہ (نیوزایجنسیاں )بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہے جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاوَن ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف گوجرانوالہ میں انجمن تاجران کلاتھ بورڈکی ہڑتال جاری ہے اور صدر کلاتھ بورڈ نے کل بھی تمام بازار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سید نگری بازار، اردو بازار، ٹھاکر سنگھ گیٹ اور صرافہ بازار کی بھی تمام دکانیں دو روز بند رکھی جائیں گی ۔ صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ کا کہناہے کہ اضافی ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھیں گے ۔ فیصل آباد میں بھی سیلز ٹیکس میں اضافے کےخلاف شہر میں تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث غلہ منڈی، چوک گھنٹہ گھر کے آٹھ بازار اور کپڑے کے بازار بند ہیں ۔ 17 فیصد ٹیکس نفاذکے خلاف قبائلی اضلاع میں بھی تاجروں کی طرف سے ہڑتال کی جارہی ہے اور خیبر میں ہڑتال کے باعث قبائلی اضلاع میں 35 اسٹیل ملز بند ہیں ۔ صدر آل فاٹا سٹیل ملز نے ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ مردان میں ماربل انڈسٹری کے مالکان اور مزدور بھی سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، ماربل انڈسٹری مالکان اور مزدوروں نے انڈسٹریل اسٹیٹ سےکمشنر آفس تک ریلی نکالی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماربل کے کارخانے 9 روز سے بند ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاوَن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اتحاد کا کہنا ہےکہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے تاجر مخالف پالیسوں پر ہڑتال کی جائے گی، کراچی کی تین دن کی ہڑتال کراچی کے کاروباری افراد نے واپس لے لی، گورنر سندھ نے معافی مانگی ،کراچی کے تاجروں نے ہڑتال واپس لی ۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مزید کہا کہ بکرا عید پر جانوروں کی خریداری کے حوالے سے ایف بی آر کا نوٹس کسی صورت درست نہیں ۔ اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماءوں نے کہا کہ تاجر کاز کےلئے ملک بھر کا تاجر ایک پیج پر ہے 13جولائی کو شٹر ڈاءون ہڑتال ہوگیا س ہڑتال کی روشنی میں بھی حکومت نے تاجروں کے مطالبے تسلیم نہ کئے تو پھر ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاءون ہڑتال ہوگی اس میں دراڑ ڈالنے والے انشاء اللہ ناکام ہونگے ۔ ملک بھرکی محب وطن تاجر برادری وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اورمعیشت میں بہتری لانے کےلئے ان گنت محکموں کو ٹیکس دے رہی ہے اور مزید ٹیکس دینے کےلئے تیار ہے لیکن حکومت کو سٹیک ہولڈروں کی مشاورت سے ٹیکس وصولی کے موجودہ طریقہ کار کو بدلنا اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے ہونگے اپنے خون پسینے کی کمائی سے قومی خزانہ بھرنے والوں کوٹیکسوں کے جال میں جکڑ نے اور انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی نوکر شاہی کی تیار کردہ پالیسیاں کسی طرح بھی تاجر دوست نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منشور سے متصادم ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کا بزنس مین حکومت سے لڑائی نہیں چاہتا لیکن حکمرانوں کو اس دوعملی پالیسی پر ایکشن لینا ہوگاجس کیوجہ سے تاجر طبقے اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، چیئر مین;706682; شبر زیدیاور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اپیل کی کہ پہلے سے ٹیکس دینے والے تاجروں کو نچوڑنے کی بجائے پارلیمنٹ میں بیٹھے ان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں جو بھاری تنخواہ اور دیگر مراعات لینے کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم عمران خان سرکاری اداروں کی ناقص اور مفادپرستانہ کارکردگی پر لب کشائی کرتے نظر آتے ہیں لیکنانکا عمل بھی صرف تاجر برادری کو نچوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافے کی وجہ سے صارفین کی قوت خریدکم ،کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہونے، دکانوں کے کرائے، سیلز مینوں کی تنخواہ بجلی و گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے بھاری بوجھ کے باعث نہ صرف انہیں اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنابلکہ گھر کا چولہا چلانا مشکل نظر آتا ہے حکومت کوچاہئے کہ وہ ان تاجروں کو حوصلہ دے جو اداروں کے ظلم و زیادتی کے خلاف متحد ہو چکاہے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ تاجر و عوام دشمنی پر مبنی ہے ،کسی بھی ٹیکس گذار کا آڈٹ تین سال میں صرف ایک دفعہ کیا جائے،40 ہزار روپے کی سیل پر گاہک کے شناختی کارڈ لینے کی شرط ختم کی جائے ،وزیر داخلہ کو چھترول کرنے کا بیان نہیں دینا چاہیے ۔ پیر کو آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائےگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تاجر دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام تاجر تنظیموں نے مشترکہ طور پر بجٹ 2019 کو مسترد کردیا ۔ دوسری طرف سید ارشاد حسین شاہ بخاری کی زیرصدارت کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اتحاد میں شامل تنظیموں کے علاوہ سندھ اونرز ایسوس ایشن سندھ ، ایئر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے سی این جی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ، موٹر وہیکل ٹیکس اور پرمٹ کی فیس میں اضافے کے خلاف 10 جولائی 2019 ء بروز بدھ کو کراچی اور اندرونِ سندھ بسیں ، منی بسیں ، کوچز، وین ہڑتال کریں گی ۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سی این جی کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ 50 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ 58 روپے ہوا ۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے موٹر وہیکل ٹیکس اور پرمٹ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 10 جولائی کو شام 4 بجے گاڑیاں گورنر ہاءوس کے سامنے لا کر کھڑی کی جائیں گی ۔ تمام مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 10 جولائی کو شام 4 بجے گورنر ہاءوس کے سامنے گاڑیاں لانے کی ہدایت کا انتظار کریں ۔

شٹر ڈاوَن ہڑتال

مزید :

صفحہ اول -