چترال میں گلیشیئر ٹوٹنے سے زبردست تباہی ۔ 3پاور پلانٹ اکھڑ گئے

    چترال میں گلیشیئر ٹوٹنے سے زبردست تباہی ۔ 3پاور پلانٹ اکھڑ گئے

  

چترال ، مالاکنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) گولین گول میں گلیشیئرٹوٹنے سے ;200;نےوالے سیلاب سے راستے اور پل بہہ گئے،تین پاور پلانٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،اچانک آفت ٹوٹنے سے سیرو تفریح کے لئے گئے متعدد سیاح بھی محصور ہو کر رہ گئے ۔ مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ گولین گول میں گلیئشر پھٹنے سے ;200;نے والے سیلاب سے راستے اور پل بہہ گئے جس کی وجہ سے زمینی راستے منقطع ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں سیاح علاقے میں پھنس گئے ،سیاحوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا، لواری ٹنل سے بھی بھاری مشینری متاثرہ علاقے کو روانہ کر دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت سیاح اور 2ہزار سے زائد مقامی ;200;بادی محصور ہو کر رہ گئی ۔ علیم خان اور ان کی بیٹی کو چترال سے ریسکیو کرلیا گیا ۔ ذراءع کے مطابق علیمہ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے چترال گئی تھیں ۔ چترال کے سیلابی ریلے میں پھنس گئی تو انہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ازغور سے ریسکیو کرلیا گیا ۔ پاکستان ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے ازغور میں سیلاب سے 5 گھروں کوجزوی نقصان اور علاقے میں رابطہ اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس کو بھی نقصان پہنچا اور ازغور سے 400 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

سیلاب

مزید :

صفحہ اول -