وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ;200;ج طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ;200;ج طلب کر لیا

  

اسلام ;200;باد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ;200;ج( منگل کو) وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ;200;ج ( منگل ) کی صبح کو وزیر اعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم نے سابق صدر ;200;صف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی تفصیل طلب کر لی ہے جس کی رپورٹ ;200;ج وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی اس کے علاوہ 2008 سے اب تک کے سربراہان مملکت اور پارلیمنٹیرینز کے بیرون ملک دوروں ، علاج ، سکیورٹی ، کیمپ ;200;فس کے نام پر کتنی رقوم وصول کی گئیں اس حوالے سے بھی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ و کابینہ ڈویژن کو ;200;ج تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ قطری شہریوں کو ;200;ن ;200;رائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اجلاس میں ایف ;200;ئی اے ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -