میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا ررہا ہے ، عدالتی نظام اجازت دے تو پریس کانفرنس کر سکتا ہوں : جج ارشد ملک

    میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا ررہا ہے ، عدالتی نظام اجازت دے تو پریس ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا ہے میرے خلاف جھو ٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پریس کانفرنس سے متعلق رجسٹرار کی رائے لے چکا ہوں ، عدالتی نظام اجازت دے تو پریس کانفرنس بھی کر سکتا ہو ں ، میرے بیا نا ت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ، میں کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں ارشد ملک نے کہا میں منظر عام پر لائی گئی ویڈیوکے ایک ایک حرف کا جواب دے سکتا ہوں جبکہ ناصر بٹ کےساتھ ملاقات کی ویڈیو نواز شریف کے مقد مے سے پہلے کی ہے ، میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ، میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ۔ ادھر مسلم لیگ ن کی جانب سے احتساب عدا لت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے ;200;نے پر ارشد ملک کے چیمبر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اس ویڈیو کو جعلی اور مفروضے کی بنیاد پر بنائی گئی ویڈیو قرار دیتے ہوئے اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ویڈیو میں موجود ناصر بٹ سے رابطہ کر کے انہیں پریس کانفرنس کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ پارٹی ذراءع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ اسوقت لندن میں قیام پذیر ہیں ، ناصر بٹ کسی سے براہ راست رابطہ کررہے ہیں اور نہ ہی ان کےساتھ خاص افراد کے علاوہ کسی اور کی ملاقات ہورہی ہے جبکہ انہیں پارٹی قیادت کے پیغامات پہنچانے کےلئے بھی تھرڈ چینل کا استعمال کیا جارہا ہے اور ان کے قریبی رفقا کے ذریعے پیغام پہنچایا جارہا ہے ۔

جج ارشد ملک

مزید :

صفحہ اول -