شہباز شریف کی نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت

  شہباز شریف کی نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے جیل میں میاں نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ، بیماری کی حالت میں ان کو گھر کے کھانے سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے،ظلم سے ہمارے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ۔ ایک بیان میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے جیل میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا پرہیزی کھانا روکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کا پرہیزی کھانا گھر سے آتا ہے،میاں محمد نواز شریف کو بیماری کی حالت میں گھر کے کھانے سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے ۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -