حاصل بزنجو، ظفر الحق ملاقات ، اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس آج طلب

    حاصل بزنجو، ظفر الحق ملاقات ، اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینیٹر میر حاصل بزنجونے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے سینیٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہا وس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سینیٹ میں اپوزیشن راجہ ظفرالحق کریں گے ۔ میر حاصل بزنجو نے راجہ ظفر الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر نے تمام اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس (آج) منگل کو پارلیمنٹ ہاءوس میں طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں قرارداد پر اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط کرانے کے بعد جمع کرائی جائے گی،چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا،ابھی تک میں نہ امیدوار ہوں اور نہ کسی نے میرا نام تجویز کیا ہے ۔ میر حاصل بزنجو سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس بلانے کا مقصد نمبر چیک کرنا ہے ۔ جس پر انہوں نے کہا چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ سے سینیٹر کے ہمراہ قرار داد جمع کرائیں ۔

حاصل بزنجو، ظفر الحق

مزید :

صفحہ اول -