بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی والے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں : فردوس عاشق

  بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی والے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں : فردوس عاشق

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاوَ مہم فلاپ ہو چکی ہے،بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ،پٹواریوں ،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے ۔ ٹوءٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام بناتے ہیں قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نوازکے خطاب پرردعمل میں کہا کہ محترمہ، آپ نے آڈیواوروڈیوٹیپ کا ڈرامہ رچایا ہے، آڈیو، ویڈیوکا فرانزک آڈٹ ہوا تو پتہ چلے گا سرخروکون ہوتا ہے، آپ سرخروکہاں ہوئے;238; سرخروہونے کا آسان طریقہ تھا آپ منی ٹریل دیتے، سرخروتوآپ لوٹی ہوئی دولت قوم کولوٹا کرہوں گی ۔ سیاست کی ڈوبتی کشتی کوسہارادینے کی ناکام کوشش کی گئی، مریم نوازلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں ، آپ کا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا، عوام کے اعصاب سے کھیلنا بند کریں ، محترمہ کی جعلسازی ثابت ہوچکی اوریہ ضمانت پرہیں ، آپ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنہیں سکیں ، آپ کوسپریم کورٹ نے سزا دی ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت میں آپ کوسزاہوئی، آدھا خاندان ملک سے فرارہے، مریم نوازجعلی وصیت بنا کرلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں ، آپ کوعوام کا نہیں اپنا درد چین نہیں لینے دے رہا، آپ نوازشریف کا بیانیہ لے کرگلی گلی دھکے کھارہی ہیں ،عوام کوہاتھ اٹھا اٹھا کراپنے بے گناہ ہونے کا کہہ رہی ہیں ، آپ ضمانت پرہیں ، عدالتی عمل کا سامنا کرنا ہے، مریم نوازاپنا بیانیہ عدالت میں دیں ، 5 سال کیلئے عوامی مینڈیٹ لے کرآنے والوں کوکام کرنے دیں ۔ بلاول کی تقرےر پر ردعمل دےتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے، قوم آپ کی لوٹ مار والی جمہوریت نہیں بھولی، جمہوریت کے لبادے میں دو خاندانوں نے موروثی سیاسی آمریت کو پروان چڑھایا، عمران خان سے تکلیف اس لیے ہے کہ اس نے حقیقی عوامی راج قائم کیا ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے این ایف سی کے تحت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال سندھ کو تقریباً 200 ارب روپے اضافی دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ صرف پاکستان کے عوام اور ان کی فلاح کے لئے ہے، عمران خان کے عہد میں لٹیرے بھول جائیں کہ بجٹ سے اپنا بھتہ وصول کرلیں گے یا منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے ذریعے کرپشن کے پیسے باہر بھجوا سکیں گے ۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -