وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں 11ماہ کے دوران 8فیصد کم: گیلپ سروے

    وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں 11ماہ کے دوران 8فیصد کم: گیلپ سروے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے اور حالیہ بجٹ میں کئی قسم کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، اس کا اثر بھی عمران خان کی کارکردگی کے بارے میں لوگوں کی رائے پر بھی پڑا ہے جو وزیرا عظم کیلئے یقینا باعث پریشانی ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے جانچنے کیلئے جون 2019 میں سروے کروایا جس کے نتاءج بھی سا منے آ گئے ہیں ۔ گیلپ کی جانب سے عوام سے سوال کیا گیا ’’ آپ کے خیال میں وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ سال کی کارکردگی کیسی رہی ہے ;238; ۔ ‘‘ اس سوال کے جوا ب میں 21 فیصد لوگوں کی رائے میں عمران خان کی کارکردگی گزشتہ سال بہت زبردست رہی جبکہ 24 فیصد کا خیال ہے پرفارمنس اچھی رہی لیکن 32 فیصد لوگ عمران خان کی کارکر د گی سے خوش دکھائی نہیں دیئے اور انہوں نے اسے خراب قرار دیا جبکہ 21 فیصد لوگوں نے تو عمران خان کی پرفارمنس بہت زیادہ خراب کہا ۔ گیلپ کی جانب سے کروائے گئے اس سروے میں 2 فیصد لوگوں نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ 2018 اگست میں کامیابی کے بعد 19 فیصد لوگ سوچتے تھے عمران خان کی کارکردگی بہت اچھی ہے جبکہ 43 فیصد کے مطابق پرفارمنس صرف اچھی ہے ۔ 21 فیصد عوام کی نظروں میں پرفارمنس خراب اور 15 فیصد لوگوں کے مطابق کارکر د گی بہت زیادہ خراب رہی جبکہ 2 فیصد لوگوں نے سو ا ل کا جواب ہی نہیں دیا ۔ دسمبر 2018 میں عمران خان کی کارکردگی سے متعلق مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ، صرف 13 فیصد لوگوں نے کارکردگی کو بہت زیادہ اچھا قرار دیا جبکہ 38 فیصد کے خیال میں صرف اچھی رہی جبکہ کارکر د گی کو ناپسند کرنےوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور 26 فیصد لوگوں نے خراب اور 20 فیصد لوگوں نے بہت زیادہ خراب قرار دیا ۔ اپر یل 2019 میں کارکردگی کے حوالے سے لوگوں کی رائے میں تبدیلی آئی اور 24 فیصد لوگوں نے کہا پرفارمنس بہت اچھی ہے جبکہ 34 فیصد نے کہا ٹھیک ہے ۔ اس کے علاوہ کارکرد گی ناپسند کرنےوالوں کی تعداد میں معمولی کمی ہوئی اور یہ تعداد 23 فیصد پر آ گئی جبکہ 15 فیصد لوگوں نے کارکردگی کو بہت زیادہ خراب قرار دیا ۔ جون 2019 میں لوگوں کی رائے میں کافی تبدیلی واقع ہوئی جسے اگر بجٹ میں لگنے والے سخت ٹیکسز قرار دیا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ 21 فیصد عوام نے کارکردگی کو بہت اچھا جبکہ 21 فیصد نے صرف اچھا قرار دیا ۔ 32 فیصد عوام کو پرفار منس بری لگی جبکہ 21 فیصد کو کارکردگی بہت ہی زیادہ خراب دکھائی دی ۔ گیلپ کے سروے کے حوالے سے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ’’گزشتہ 11 ماہ میں گیلپ نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے جاننے کیلئے چار مرتبہ سروے کروایا ، 19 جون کے سروے میں یہ پہلی مرتبہ ہوا جب عمران خان کی مقبولیت میں منفی آٹھ فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اور پہلے سے زیادہ لوگوں نے ان کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار نہیں کیا ۔

گیلپ سروے

مزید :

صفحہ اول -