پورے خاندان کو جیل میں ڈال دو، جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: بلاول

  پورے خاندان کو جیل میں ڈال دو، جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: بلاول

  

لوئردیر (مانےٹر نگ ڈےسک،آئی این پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے لیکن اگر میرے پورے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیں تو پھر بھی جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ملک کی معیشت کو ;200;ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، مہنگائی سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے، وفاق کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں ، پنجاب، سندھ اور ک ےپی کو ان کے حصے سے کم پیسہ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخواکو 40ارب روپے کم مل رہے ہیں ۔ وہ پیر کو لوئردیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انصاف کی بات کرتے تھے مگر ;200;ج انتقام کی سیاست کررہے ہیں ، تاریخ گواہ ہے عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے جس نے اسے اپنا مانا ہو ۔ کسی کے دل میں زندہ رہنا کوئی ;200;سان بات نہیں ہے، عوام کی حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا ;200;ج کوئی نہیں ، ;200;ج ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی ہوئی ;200;مریت سے ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کسان، تنخواہ دار ہو یا محنت کش طبقہ سب پریشان ہیں ، بجلی،گیس، دالیں ،ڈالر پیٹرول، دودھ ،دوائیں ،علاج مہنگا کردیا گیا، جینا اور مرنا بھی مہنگا کردیا، بس خون سستا کردیا گیا، حکومت کے پہلے سال عوام اس کے جانے کی بات کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں ، پنجاب، سندھ اور ک ےپی کو ان کے حصے سے کم پیسہ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخواکو 40ارب روپے کم مل رہے ہیں ، اگر40ارب روپے مل جاتے تو ہم کیا کچھ کرسکتے تھے ;238; باجوڑ دیر میں کتنے نئے اسپتال اور اسکولز بھی بنا سکتے تھے،40ارب روپے سے قبائلی نوجوانوں کوروزگار بھی دے سکتے تھے ۔ یہ ;200;پ کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو ;200;پ کی خدمت پر خرچ ہونا چاہیے، اسلام ;200;باد میں بیٹھے کٹھ پتلی کو ;200;پ کے پیسے کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، ملکی تاریخ میں کبھی اتنا کم ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا جتنا اس دورحکومت میں ہوا، اپنی نالائقی چھپانے کیلئے عوام پر بوجھ اور اس کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -