مریم نواز کی جاری کردہ ویڈ یو کی صرف جوڈیشری کو تحقیقات کرنی چاہئے: وزیراعلیٰ سندھ

مریم نواز کی جاری کردہ ویڈ یو کی صرف جوڈیشری کو تحقیقات کرنی چاہئے: وزیراعلیٰ ...

  

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ مریم نواز کی جانب سے سامنے لائے گئے ویڈیو کلپ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور وہ صرف جوڈیشری کو ہی کرنی چاہیے کسی اور ادارے کو نہیں کرنی کیونکہ جوڈیشری پر ہم یقین کرتے ہیں اور اگر یہ صحیح ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے اور اگر غلط ہے تو اس حساب سے کارروائی کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کیا کہ میرا مقصد کراچی کو بہتر کرنا ہے اور شہر کو پانی فراہم کرنا جو سندھ حکومت اکیلے نہیں کرسکتی ہمیں وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ وعدہ ہے جب گرین لائن تیار ہوگی اس سے پہلے اورنج لائن تیار ہوجائے گی تاکہ وہاں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اس کے ساتھ میں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کہا ہے کہ دیکھیں اورینج لائن الگ سے چل سکتی ہے یا نہیں، ٹیکنیکل ماہرین آپس میں متفق نہیں تھے، اس پر میں نے کہا ہے کہ اس پر غور کیا جائے، وہ مجھے رپورٹ دیں تاکہ اس کو جلدی مکمل کیا جاسکے۔ ملیر پریس کلب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ صحافی ہمارے ہیں آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت اہم مسئلہ یہ ہے کہ جو ٹارگٹ انہوں نے مقرر کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ وہ ٹارگٹ ایف بی آر کے پورے نہیں ہوئے۔ اس سال کے۔ یہ پہلی بار تاریخ میں ہوا کہ گزشتہ سال سے بہت کم پیسے جمع ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے جو کہتا ہے وہ اپنے منہ میاں مٹھو کہہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم آج سے ڈھائی تین مہینے پہلے آئے تھے اور 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا اور ابھی تک آیا تو کچھ بھی نہیں۔ کبھی وہ جادو کی باتیں کرتے ہیں اور کبھی وہ حکمت کی باتیں کرتے ہیں۔

مراد شاہ

مزید :

علاقائی -