سعودی عرب کی ایئرلائن نے بھی بوئنگ طیارے خرید نے انکار سے کردیا

سعودی عرب کی ایئرلائن نے بھی بوئنگ طیارے خرید نے انکار سے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی کم بجٹ والی ایئر لائن فلائی اے ڈیل نے بوئنگ کمپنی کے نئے طیارے 737 میکس کے 30 جہازوں کی خریداری کا آرڈر منسوح کر دیا ہے۔یہ فیصلہ بوئنگ 737 میکس طیاروں کے گذشتہ برس انڈونیشیا میں اور رواں برس ایتھوپیا میں پیش آنے والے فضائی حادثوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔طیارہ ساز کمپنی کے نئے جہاز 737 میکس کو پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ایتھوپیا میں ہونے والے حادثے کے بعد سے ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور بوئنگ کمپنی اس طیارے میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ جہازوں کی پرواز کے حوالے سے نگراں ادارے کو مطمئن کیا جا سکے۔بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ فلائی اے ڈیل نے پہلے سے طے شدہ آرڈر کو 'طیارے کو ان کی ضروریات' کے مطابق نہ ہونے کے پیش نظر منسوخ کیا ہے۔اس معاہدے کی کل قیمت 5.9 بلین ڈالرز تھی لیکن سعودی ایئر لائن کو بوئنگ کمپنی کی جانب سے اس قیمت پر رعایت بھی پیش کی گئی تھی۔بوئنگ کے طیاروں کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد فلائی آے ڈیل جسے سرکاری سعودی عرب ائیرلائن کنٹرول کرتی ہے اب یورپی کمپنی ائیر بس کے 320 A جہازوں کا ایک بیڑہ چلائے گی

مزید :

علاقائی -