وسن پورہ میں اچانک ٹوٹنے والا کھڑ کی کا شیشہ محوخواب بچی کی جان لے گیا

وسن پورہ میں اچانک ٹوٹنے والا کھڑ کی کا شیشہ محوخواب بچی کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں 10سالہ بچی کنزہ گردن پرشیشہ پھرنے کے باعث جابحق ہو گئی،کمسن بیٹی کی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔بتایا گیاہے کہ وسن پورہ میں تیسری جماعت کی طالبہ 10 سالہ کنزہ گھر میں سورہی تھی گھر کی کھڑکی کا شیشہ اچانک ٹو ٹ کر اس کی گردن پر گرا جس کے باعث کمسن کا گلہ کٹ گیا، جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ ز خمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے کمسن بچی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -