حکومت ایف آئی اے سے جج کی ویڈیو کا فرانزک کروائیگی ،فیاض چوہان

        حکومت ایف آئی اے سے جج کی ویڈیو کا فرانزک کروائیگی ،فیاض چوہان

  

لاہور( ;200;ن لائن ) پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے ابو ریجیکٹڈ بھی ہیں اور نگلیکٹڈ بھی ۔ موصوفہ نے جعل سازی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کررکھا ہے ۔ لاہور میں ذراءع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو وہ شو یاد ہے جس میں بیگم صفدر اعوان نے کہا تھا کہ لندن سے پتہ نہیں کہاں سے یہ پراپرٹیز نکال لاتے ہیں ، میری تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سپریم کورٹ کی وہ پیشی بھی یاد ہے جب انکا وکیل لہک لہک کر انکی پراپرٹیز کی تفصیلات بتاتا تھا، ایک پراپرٹی کی رجسٹری فروری کے مہینہ میں تیار ہوئی اور اسکے لئے اسٹامپ پیپر مارچ میں ایشو ہوا تھا،اس پر جج صاحب نے انکے وکیل کی اچھی خاصی بے عزتی کی تھی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری فونٹ بھی ;200;پکو یاد ہوگا جس پر بل گیٹس بھی پریشان ہو گیا تھا، بیگم صفدر اعوان کا اس کیس میں بھی کردار پوری قوم نے دیکھا تھا ۔ اب یہ لوگ جعلی مفروضوں اور کٹ پیسٹنگ والی وڈیو نکال لائے ہیں ۔ فیاض چوہان نے کہا یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف شوگر کے مریض ہیں ، میں خود شوگر کا مریض ہوں ،شوگر کا مریض مہینے میں بھی چاول کے قریب نہیں جاتاوہ چاول کھاتے رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ابو بچاو تحریک چلا رہے ہیں یہ لوگ اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -