عمران ہر کام جادو تعویز سے کرتے ہیں ملک اےسے نہیں چلتا، خورشید شاہ

        عمران ہر کام جادو تعویز سے کرتے ہیں ملک اےسے نہیں چلتا، خورشید شاہ

  

سکھر(آئی این پی ) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے،ڈالر 180 تک جائےگا کیونکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کہ ڈالر جون میں 160 تک جائےگا تاہم اب یہ 180 تک جائےگا کیونکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں ، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے، عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے ۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -