ن لیگ کے بیانیے میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں عوام دلچسپی لیں ، صمصام بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا پہلے دن سے وطیرہ ہے ۔ مریم نواز وزیراعظم سمیت ہر اس شخص کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرتی ہیں جو ان کے نظریئے سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ حکومت نے مریم بی بی کی طرف سے جج کے خلاف پیش کی جانے والی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہو سکتا ہے متعلقہ جج خود بھی اعلیٰ عدلیہ سے اس امر کی استدعا کر دیں ۔ یہ بات صوبائی وزیر نے ڈی جی پی آر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیے میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں عوام دلچسپی لیں ۔ مریم کے بھائیوں اور دیگر مفروروں نے لندن میں ایون فیلڈ کو فراری کیمپ بنایا ہوا ہے ۔ مریم کو اپنا وہ جھوٹ تو یاد ہو گا جب انہوں نے کہا تھا کہ میری انگلینڈ تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم بی بی کی پریس کانفرنس عدلیہ پر دباءو ڈالنے کی سازش ہے ۔ صمصام بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں حمزہ شہبازاور مریم بی بی کے درمیان تخت نشینی کی جنگ جاری ہے ۔ مریم بی بی کی پریس کانفرنس میں شہبازشریف بالکل بے یارومددگار بیٹھے فضا میں گھور رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے لوگ اپنی قیادت سے نالاں ہیں ۔ وہ شریف خاندان کی غلامی پر تیار نہیں ۔ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت سے رابطے کر رہے ہیں ۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اگر فرانزک رپورٹ میں مریم بی بی کی طرف سے پیش کی گئی ویڈیوٹیمپرڈ ثابت ہو گئی تو سٹیج پر بیٹھے ہوئے سب لوگ قابو میں آ جائیں گے ۔
صمصام بخاری