جاتی امرا سے نواز شریف کے لیے مضر صحت کھانا آرہا تھا، شہباز گل
لاہور (آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف واحد پاکستانی قید ی ہیں ،جن کی ڈیوٹی پر 21 کارڈیالوجسٹ ہیں ، جاتی امرا سے نواز شریف کے لیے مضر صحت کھانا آرہا تھا، حکومت نے صحت افزا غذا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یم صفدر شوق سے عدالت جائیں ، خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا،حکومت بھوک ہڑتالوں اور دھرنوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی ۔ پیر کومریم نوازکے بیان پر ردعمل میں شہباز گل نے کہا کہ ہم نے بورڈ بنایا ہے، جس میں نواز شریف کے کھانے کے لیے ماہرین شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امرا سے نواز شریف کے لیے مضر صحت کھانا آرہا تھا، حکومت نے صحت افزا غذا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت سے سزا یافتہ قیدی ہیں ، ان کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر شوق سے عدالت جائیں ، خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا،حکومت بھوک ہڑتالوں اور دھرنوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی ۔ شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ کیلبری کوئین کا ویڈیو ڈرامہ فلاپ ہوا تو وہ نیا ڈرامہ رچانا چاہتی ہیں ۔
شہباز گل