احد چیمہ اور فوادحسن فواد کی اپنے سیل شدہ اکاونٹ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر

احد چیمہ اور فوادحسن فواد کی اپنے سیل شدہ اکاونٹ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد نے اپنے سیل شدہ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درخواستیں دائر کردی ہیں۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔فواد حسن فواد نے اپنے 4 اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ جب اسے آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تب سے اب تک 4 اکاؤنٹ اور دو لاکر بند پڑیں ہیں،ان اکاؤنٹ میں اس کی بیوی کے اکاؤنٹ بھی شامل ہیں،عدالت سے استدعا کی کہ ان اکاؤنٹ کو کھولا جائے، اس موقع پر پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا کہ فواد حسن فواد کے خلاف ایک اور کیس غیر قانونی اثاثے کا بھی چل رہا ہے،یہ اکاؤنٹ اس کیس کے بھی ہو سکتے ہیں جس پرعدالت نے پراسکیوشن کو آج 9جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کورٹ نمبر تین میں غیر قانونی اثاثے کے حوالے سے جو فواد حسن فواد کا کیس چل رہا ہے یہ معلوم کیا جاے کہ آمدن سے زاہد اثاثہ کیس میں کون کون سا اکاؤنٹ سیل کیا گیا۔

ہے،عدالت میں آشیانہ کیس میں گرفتار احد خان چیمہ نے بھی اپنے دو اکاونٹ کھولنے کے لئے بھی دائردرخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -