ڈی ایچ اے کیس،عدالت کا مفرور دو ملزموں کی جائید اد ضبط کرنے کا حکم

ڈی ایچ اے کیس،عدالت کا مفرور دو ملزموں کی جائید اد ضبط کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے ڈی ایچ اے سٹی کیس میں مفرور دو ملزمان کامران کیانی اور طاہربشیر کی جائید اد فوری ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے دونوں کے دائمی وارنٹ بھی جاری کردیئے ہیں۔احتساب عدالت میں نیب نے ڈی ایچ اے سٹی کیس میں حماد ارشد، مراد ارشد اور نذیر بٹ کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے،اس ریفرنس میں عدالت نے دو ملزمان کامران کیانی اور طاہر بشیر کے وارنٹ جاری کئے تھے،عدالت میں گزشتہ روز تعمیل کندہ نے رپورٹ دی کہ ملزم کا پتہ نہیں چل رہا جس پر فاضل جج نے سرکاری وکیل کے دلائل کے بعد کامران کیانی اور طاہر بشیر کی پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دونوں کے دائمی وارنٹ بھی جاری کردیئے ہیں،فاضل جج نے اس کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -