میاں منشا کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس منی لانڈرنگ کے دیگر کیسوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت

میاں منشا کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس منی لانڈرنگ کے دیگر کیسوں کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے معروف صنعت کارمیاں منشا کے خلاف نیب انکوائری کے متعلق کیس میں میاں منشا کے کیس کو منی لانڈرنگ کے دیگر کیسوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے منی لانڈرنگ کیسز میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 25 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

، عدالت نے میاں منشا کو نیب انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے رکھا ہے اور عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیب جب بھی میاں منشا جو بلائے وہ پیش ہوں، میاں منشا نے موقف اختیار کررکھاہے کہ کہ سینٹ جیمز ہوٹل کے متعلق نیب انکوائری کر ریا ہے اور ان سے تمام دستاویزات طلب کی گیی ہیں نیب کا یہ عمل اختیارات سے تجاوز ہے لہذا نیب نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -