منشیات کیس میں ملوث 4ملزم بری
لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 4ملزموں کو بری کردیا۔ملزم عدنان حسین کے خلاف تھانہ ساندہ،ملزم سہیل بٹ کے خلاف تھانہ شاہدرہ، ملزم محمد اظہر کیخلاف شادباغ اور ملزم ارشد مسیح کے خلاف تھانہ نشترکالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھاتھا، پولیس کے مطابق ملزمان سے چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اورفرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کی جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا۔