قتل کیس کے مقدمہ میں گواہان طلب

قتل کیس کے مقدمہ میں گواہان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے ساس سمیت دو افراد کو قتل اور بیوی سمیت 6 افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔ملزم عبد الجبار پر اپنی ساس روح افزاء کو قتل کرنے اور بیوی سائرہ کو زخمی کرنے کا الزام عائد ہے، اس کے علاوہ ملزم پر عدنان نامی شخص کو قتل اور چھ افراد زخمی کرنے کا بھی الزام ہے۔

،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عبدالجبار موبائل ریپیرنگ شاپ چلاتا تھا، ملزم کا دکان پر کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے طیش میں آ کر عدنان نامی شخص کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا اور پانچ کو زخمی کر دیا بعدازاں ملزم پسٹل سے مسلحہ ہو کر سسرال آیا اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور بیوی کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -