8سالہ بیٹی کو قتل کر نیوالے ملزم والدکے کیس کا فیصلہ محفوظ

8سالہ بیٹی کو قتل کر نیوالے ملزم والدکے کیس کا فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج ارشد جاوید نے 8سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم محمد منظور کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزم پرالزام ہے کہ اس نے بیوی سے لڑائی ہونے پر غصے میں اپنی معصوم بچی کاچھری سے گلا کاٹ دیا تھا۔ملزم محمد منظور کے خلاف 2017 ء میں تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

،پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کرن کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا ملزم کا اپنی بیوی جھگڑا ہوا تھا غصہ میں بیٹی کا چھری سے گلا کاٹ دیا پراسیکیوٹر نے مزید کہا ملزم سنگدل انسان ہے معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کیا ملزم کی بہن نے بھی ملزم کیخلاف عدالت میں شہادت قلمبند کرائی ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے جو آج 9جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -