بھاٹی گیٹ، 30سالہ شخص کی نعش برآمد

بھاٹی گیٹ، 30سالہ شخص کی نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔میٹرو بس اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ پر 30 سالہ شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشان موجود نہیں۔شبہ ہے اس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -