چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،سینیٹرکہدہ بابر

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،سینیٹرکہدہ ...

  

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹرکہدہ بابر نے کہا ہے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی،بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے سینٹرز سے امید رکھتے ہے چیئرمین سینٹ کے معاملے بھرپور ساتھ دیں گے اور صوبے کیساتھ ہونیوالی ماضی میں ناانصافیوں کو نہیں دوہرایا جائیگا، تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینٹ بلوچستان کو ملا جسے چلنے دیا جائے، اپوززیشن جماعتیں احتجاج کی آڑ میں بلوچستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا، انکا مزید کہنا تھا انہوں نے کہا اپوزیشن کی جانب سے اب چیئرمین ایوان بالا کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اگر چیئرمین سینٹ کو ہٹا یا گیا تو ماضی کی غلطیوں پر ایک مرتبہ پھر دوہرایا جائے گا، لہذا اپوزیشن جماعتیں تحمل و صبر کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پر نظر ثانی کریں ۔ بلوچستان عوامی پارٹی ایک ٹیم کے شکل میں تمام اپوزیشن اور اقتدار کی جماعتوں سے رابطے میں جلد بلوچستان کے عوام کو خوشخبری دی جائے گی۔

سینیٹر کہدہ بابر

مزید :

علاقائی -