ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی قیادت میں 5 رکنی وفد چین روانہ

ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی قیادت میں 5 رکنی وفد چین روانہ

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ شیخ محمد عمر کی قیادت میں پانچ رْکنی وفد چین روانہ ہوگیا۔ وفد چینی حکومت کو سی پیک پراجیکٹس کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہ کرے گا۔چائینز شہریوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وفد میں محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران شامل ہیں۔ ٹریننگ، اطلاعات رسانی، ہتھیاروں اور گاڑیوں کی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی حکومت کا اعلی سطحی وفد بھی اسی سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔واضع رہے کہ ایس پی یو کا قیام 2014 میں سی پیک منصوبوں کے آغاز کے ساتھ عمل میں لایا گیا اور یہ فورس پورے پنجاب میں چینی شہریوں اور سی پیک پراجیکٹس کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -