ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث12ملزم گرفتار

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث12ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی، راہزنی،نقب زنی اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث7گینگز کے اشتہاریوں سمیت خطر ناک12ملزمان کو گرفتار کر کے 35 لاکھ 72ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکر لیا۔اِن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے گز شتہ روز اپنے دفترگرین ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اور انہیں جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ٹیموں نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے 35لاکھ72ہزار مالیت کا مال مسروقہ جس میں نقدی، موبائل فونز، رولیکس گھڑی، موٹر سائیکل، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکر لیا۔

ہے۔ آخر میں ایس پی صدرراشد ہدایت نے برآمد کیا گیا مال مسروقہ مدعیان مقدمہ میں جبکہ پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں میں تعریفی اسنادتقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -