وکیل پر تشدد کے خلاف لاہور بار کے وکلاء کی ہڑتال

وکیل پر تشدد کے خلاف لاہور بار کے وکلاء کی ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج کی جانب سے مبینہ طورپروکیل پر تشدد کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور بارکے وکلاء نے ایک بار پھر ہڑتال کی،ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردیئے گئے، فاضل جج صاحبان نے اپنے چیمبرز میں بیٹھ کر اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی،وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے قتل منشیات سمیت دیگر سیکڑوں مقدمات بغیر کارروائی کے ملتوی کردیئے گئے۔

،ہڑتال کے باعث فوجداری، سول اور فیملی کیسز میں شہادتیں ریکارڈ نہیں کی جا سکیں اور گواہان بھی واپس لوٹ گئے۔

مزید :

علاقائی -