صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکو مت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریو ں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ میں ڈاکوگھر میں گھس کرشبر اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکو گھر میں گھس کرگو ہر رفیق اور اس کی فیملی سے3لاکھ40ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اقبا ل ٹا ؤ ن میں 2موٹرسائیکل سوارڈاکوقا سم اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے25ہزار روپے نقدی وو طلائی زیورات،گر ین ٹا ؤ ن میں اختر اور فیملی سے2لاکھ70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شیر ا کو ٹ کے علاقے سے ڈاکوبا بر اور اسکی فیملی سے2لاکھ35ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، ڈیفنس سی میں ڈاکو گن پوائنٹ پرمبشر سے1لا کھ 85ہزار اور موبائل فون،ستو کتلہ سے ڈاکوفا روق سے1لا کھ40ہزار نقدی اور موبائل فون،سا ند ہ میں شا ہدسے ڈاکو گن پوائنٹ پر1لا کھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون،شا ہد رہ ٹا ؤ ن سے ڈاکو گن پوائنٹ پرذیشا ن سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہیئر اور ریس کو رس سے گاڑیاں اور لوئر مال،مستی گیٹ،نو لکھا پرانی انارکلی،شا د با غ،ما ڈل ٹا ؤ ن اورشمالی چھا ؤ نی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -