پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ اور لائن آفیسراختر حسین نے جنرل پریڈ میں خصوصی شرکت کی۔ پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے جنرل پریڈ میں حصہ لیا۔
ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ ایس پی صدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ٹرن آؤٹ برقرار رکھناہے۔

مزید :

علاقائی -