اوباش کی ساتھیوں سے مل کر بچے کیساتھ بد اخلاقی،ہسپتال میں دم توڑ گیا

اوباش کی ساتھیوں سے مل کر بچے کیساتھ بد اخلاقی،ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیکٹر ی ایر یا قینچی امرسدھو میں مبینہ بد اخلاقی کا شکار 10سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا،عبدالرحمان کو محلہ دار نوجوان رمضان اور اسکے ساتھیوں نے بد اخلاقی کا اوربدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ والد کے مطابق دس سالہ عبد الرحمان بارہ دن تک جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ پر تشدد کا مقدمہ رمضان اور اسکے دوستوں کے خلاف درج کیا گیا۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر فا روق اصغر اعو ان نے کہا کہ پوسٹمارٹم کے بعدحقائق سامنے آئیں گے کہ بچہ کے ساتھ بد اخلاقیہوئی کہ نہیں۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -