پولیس کی ہفتہ وار کار گردگی رپورٹ،99ملزم گرفتارہوئے

پولیس کی ہفتہ وار کار گردگی رپورٹ،99ملزم گرفتارہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی زیرِنگرانی صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث99ملزمان گرفتار کر لئے۔5ڈکیت و چور گینگ کے11 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4لاکھ70 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران29ملزمان کے قبضہ سے24 پسٹلز، 5 رائفلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کے قبضہ سے9کلوگرام سے زائد چرس اور169 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔
اغواء، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب12 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 11 قمار باز گرفتار کئے گئے۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -