آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ، مارکس سٹونز ورلڈکپ سے آؤٹ

آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ، مارکس سٹونز ورلڈکپ سے آؤٹ

  

لندن (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آخری لیگ میں شکست کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ انجری مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔ عثمان خواجہ پروٹیز کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ آسٹریلیا نے پہلے ہی کور اپ کے طور پر میتھیو ویڈ کو طلب کر رکھا ہے اور اب انہیں باضابطہ طور پر انہیں سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کے مطابق ڈاکٹرز نے سکین کی رپورٹ آنے کے بعد عثمان خواجہ کو ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شان مارش بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -