نیوزی لینڈاوربھارت کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کاپلڑابھاری رہا

نیوزی لینڈاوربھارت کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کاپلڑابھاری ...

  

لندن(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈاوربھارت کی ٹیموں کے مابین مجموعی طورپرکھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کاپلڑابھاری رہا۔دونوں ٹیموں کے مابین1975ء سے 3فروری2019ء تک 106ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے بھارت نے55میچ جیتے، نیوزی لینڈنے45میچ جیتے،ایک میچ برابر اور5میچ غیرفیصلہ کن رہے۔بھارت کی کامیابی کاتناسب54.95فیصد اورنیوزی لینڈ کی کامیابی کاتناسب45.04فیصدرہا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری تین میچوں میں سے2میچ بھارت نے جیتے اورایک میچ نیوزی لینڈنے جیتا۔

٭٭٭٭٭

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -