ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹیسٹ سے قبل 3روزہ ٹور میچ 11 جولائی سے شروع ہوگا

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹیسٹ سے قبل 3روزہ ٹور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن) ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ ٹور میچ 11 جولائی سے مالبرو میں شروع ہوگا جس میں انگلینڈ اکیڈمی ویمن کی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلین ویمن ٹیم سے ہوگا۔اس سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔تین روزہ ٹور میچ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 18 سے 21 جولائی تک ٹونٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو چلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 28 جولائی کو برائٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو بریسٹول میں کھیلا جائے گا۔

#/s#