نواز شریف کیلئے گھر کی روٹی پر پابندی کیخلاف مریم کا عدالت جانے کا اعلان

    نواز شریف کیلئے گھر کی روٹی پر پابندی کیخلاف مریم کا عدالت جانے کا اعلان

  

لاہور (آئی این پی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی جس کے سبب سابق وزیراعظم نے جیل کی روٹی کھانے سے انکار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب ساءٹ پر ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف کیلئے گھر سے کھانا لے جانے والا سٹاف5 گھنٹے جیل کے باہر کھڑا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز میں پابندی واپس نہ لی توگئی عدالت سے رجوع کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی ، بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی اور اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے ،یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں ۔

مریم ;47;اعلان

مزید :

صفحہ اول -