ادارے راستے میں نہ آئیں ان سے ٹکراءو نہیں چاہتے ہیں : فضل الرحمن

    ادارے راستے میں نہ آئیں ان سے ٹکراءو نہیں چاہتے ہیں : فضل الرحمن

  

لاڑکانہ(آن لائن، این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف قوت اورجذبہ جہاد کے ساتھ تحریک آگے بڑھے گی ۔ موجودہ دور میں جیل کے اندر ہوں یا باہر ایک ہی بات ہے ۔ تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر ہیں ،صورتحال یہی رہی تو قوم سڑکوں پر نکلے گی، یہ سلیکٹڈ نہیں ریجیکٹڈ حکومت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل،مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے ہمارے راستے میں نہ آئیں ہم ان سے ٹکراوَ نہیں چاہتے ۔ ;180;فوج ہر کام نہیں کر سکتی اسے صرف جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، لیکن یہاں سیاستدان کو کتنا حصہ دیا جائے یہ فیصلے بھی کوئی اور کرتا ہیں ۔ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں ، کٹھ پتلی حکومت سلیکٹڈ کہنے پر ناراض ہوتی ہو، ہم اس سے بھی آگے جا کراس کو ریجیکٹڈکہتے ہیں ،موجودہ حکومت مسلط کردہ ہے، جبری تسلط ملعون نظام ہے جس پر پیغمبر نے بھی لعنت بھیجی ۔ آمرانہ ذہنیت کے لوگ بھی کچھ دانائی رکھتے ہیں ، ہم اس جبری تسلط حکومت کے خلاف بغاوت کریں گے عوام کو ٹیکس کے جال میں جکڑا جا رہا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فصل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر صورتحال ایسی رہی تو قوم سڑکوں پر نکلے گی تمام سیاسی پارٹیوں سمیت عوام ایک پیج پر ہیں ، ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے ، جو جیل سے ڈرجائے وہ سیاستدان ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ نہیں قابض حکومت ہے ۔ اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو قوم سڑکوں پر نکلے گی ۔ کیونکہ تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام حکومتی مظالم کیخلاف ایکپیج پر ہیں مولانا فصل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے ہیں کیونکہ جو جیل سے ڈر جائے وہ سیاستدان ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کی رکنیت سازی مکمل ہوئی ہے 35 لاکھ رکن سازی پر جماعت کے ناظمین کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -