ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، سپر یم کورٹ نوٹس لے ، مراد سعید شہزاد اکبر

      ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، سپر یم کورٹ نوٹس لے ، مراد سعید شہزاد ...

  

اسلام ;200;باد(آئی این پی ) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے،2 دن پہلے شہباز شریف نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں ،ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کے پیچھے ان ہی کی کارستانیاں ہیں ، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے تک ;200;گے نہیں جا سکتے، عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بےگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں ، مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اسلام ;200;باد میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جو ;200;ج بہن بھائی بن رہے ہیں وہ 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتے رہے ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بےگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں ، مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کو لوٹنے والے چوروں کا احتساب ہو گا، ;200;نے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی چوریاں سامنے لے کر ;200;ئیں گے، کک بیکس اور کمیشن کے ثبوت بھی لے کر ;200;ئیں گے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ ہوا، جسٹس قیوم سے فیصلے کون لکھواتا تھا;238;، جعلی اکانٹس کے معاملے پرسپریم کورٹ نے جے ;200;ئی ٹی بنائی، مافیا اس لیے کہا گیا کہ انہوں نے پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے، 2 دن پہلے شہباز شریف تفتیش کے دوران نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اور ایان علی ایک ہی اکا ونٹ استعمال کرتے رہے ۔ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ وڈیو سے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، جج کے خلاف ویڈیو اس نے پیش کی جو جعلسازی میں سزایافتہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے ۔ اس موقع پر مراد سعید نے کہا ن لیگ پی پی نے چارٹر آف ڈکیتی کیا،احسان اقبال کے بھائی کو پنجاب ہارٹی کلچر ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا گیا،اس کے باوجود ان کو مختلف سرکاری منصوبوں کے کنٹریکٹ دئیے گئے ،منصوبوں کیلئے پپرا رولز فالو کئے گئے نہ کوئی ٹینڈر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا احسن اقبال نے قومی خزانہ کو پچاس ارب روپے کا نقصان پہنچایا،احسن اقبال نے ایک کنٹریکٹ مخصوص کمپنی کو نواز شریف کے کہنے غیر قانونی کنٹریکٹ دیا،لاڑکانہ کی سڑکوں کا کنٹریکٹ بھی جعلی اکاونٹس والے کو دیا گیا،ملتان سکھر موٹروے کا معاملہ بھی تحقیقات کےلئے کمیشن کو بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے پانچ کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر احسن اقبال کے بھائی کی کمپنی کودئیے،احسن اقبال نے غیر قانونی کام کیا ایف آئی اے نے بھی رپورٹ دیدی،این ایچ اے نے سات ماہ میں 788 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ مراد سعید نے ن لیگ سے سوال کیا کہ کیا آپ میں احساس نام کی چیز ہے;238;،وزیر اعظم کےلئے دی گئی بی ایم ڈبلیو جاتی امراء سے برآمد ہوئی،نوے گاڑیاں گذر گئیں ٹول ٹیکس نہیں دیا،شہباز شریف،احسن اقبال مصطفی کمال کا حساب ہوگا ۔

شہزاد اکبر،مرادسعید

مزید :

صفحہ اول -