نواز شریف سے جیل میں ہفتے میں دودن ملاقات، حکومت سے جواب طلب

    نواز شریف سے جیل میں ہفتے میں دودن ملاقات، حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی ہفتے میں دو روز ملاقات کے لئے فریق بننے کی ترمیمی درخواست منظورکرتے ہوئے پنجاب حکومت سے آج 9جولائی تک جواب طلب کرلیاہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس مامون رشیدشیخ نے درخواست پرسماعت کی،،عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے کہا آپ جیل مینو ل پڑھ کر سنائیں ،جس پر اعظم نذیرتارڑایڈووکیٹ نے عدالت کوجیل مینول کے قوانین پڑھ کرسنائے ۔ عدالت نے استفسارکیاکہ کیا پنجاب کے جیل مینول میں کوئی ترمیم ہوئی;238;جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں ،فاضل جج نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف چیمہ سے پوچھا کہ اگرڈاکٹر عدنان فریق بن جائیں توکیا آپ کوکوئی اعتراض ہے;238;جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ جی ہ میں اعتراض ہے ، ڈاکٹر عدنان فیملی ممبرنہیں وہ ملاقات نہیں کرسکتے ۔ عدالت نے مزیدسماعت آج 9جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکیل کوڈاکٹرعدنان کے حکام کولکھے گئے خطوط کے حوالے سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ اول -