کشمیر پر بھارت اور پاکستان کو پیشرفت کرنا ہو گی: امریکہ

    کشمیر پر بھارت اور پاکستان کو پیشرفت کرنا ہو گی: امریکہ

  

واشنگٹن(آن لائن) کشمیر میں لائن ;200;ف کنٹرول پر تازہ گولہ باری اور کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ;200;ئی اور دونوں ممالک کی حکومتوں کو کشمیر کے معاملے پر باہمی مذاکرات میں پیش رفت کرنا ہو گی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اورپاکستان باہمی مذاکرات تیز کریں کیونکہ امریکہ اس پالیسی پر گامزن ہے کہ دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام کر تے ہوئے دخل اندازی سے گریز کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کشمیر میں لائن ;200;ف کنٹرول پر تازہ گولہ باری باعث تشویش ہے اور اس صو ر تحال کو قابو میں کرنا ہو گا ، دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پیشرفت کرنا ہو گی کیونکہ یہ مسئلہ برصغیر کے امن کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ۔ برصغیر کے حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاہم مداخلت کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -