عمران خا ن ہر کام جادواور تعویز سے کرتے ہیں ، حکومت نے عوام پر ظلم کیا : خورشید شا ہ

عمران خا ن ہر کام جادواور تعویز سے کرتے ہیں ، حکومت نے عوام پر ظلم کیا : خورشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورسابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ہر کام، ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے، حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا، عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی، عوام اور سارے سیاستدان مل کر بھی اس ملک کو سنبھال نہیں سکتے، این اے 205پر مولانا فضل الرحمان نے ہمارے امیدوار کی حمایت کردی ہے ۔ پیرکوسکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ;200;فس میں ٹی بی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی بی ایک زمانہ میں بہت بڑا عذاب تھا70کی دہائی میں اس کے خلاف مہم چلائی گئی اور یہ ختم ہوگیا تھا،درمیان میں اس کے خلاف خاموشی ہوگئی اور یہ پھر پھیلنے لگا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی بی کی اصل وجوہات غربت ہے مناسب خوراک میسر نہیں ہوگی تو یہ جنم لے گا،ٹی بی ایک مریض سے دوسرے مریض میں پھیلتا ہے،ٹی بی کے مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط کی جائے ۔ بعد ازاں سیاسی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کبھی نیب اور کبھی رانا ثناء اللہ کی خبریں ;200;تی ہیں مگر مہنگائی پر کوئی بات نہیں کرتا، مہنگائی کی اس چکی میں ;200;خر میں غریب ہی مرتا ہے،پہلے بہت وعدے اور دعوے کیئے لیکن اب کہتے ہیں منی لانڈرنگ ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منڈی بہا الدین میں مریم نواز کا جلسہ کامیاب رہا، جسے بین الاقوامی پزیرائی ملی، جبکہ عمران خان نے جلسے کی اجازت نہ دے کر 15واں یوٹرن لیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت جادو ٹونے پرہی چل رہی ہے،جادو کی نگری کہانیوں میں سنی ہوگی یہ پاکستان کو وہی بنانا چاہتے ہیں ،یہ کنٹینر دینے کی بات کرتے ہیں ،خدا کی قسم حکومت ایک دن کی مار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کے ڈالر جون میں 160 تک جائےگا تاہم اب یہ 180 تک جائےگا کیوں کے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں ، جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کے عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے ۔ این اے 205 گھوٹکی کے الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ میڈیا والے خود جاکر دیکھ سکتے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین ہمارے امیدوار کے فارم رد کروانے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 205 پر پی پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -