وزیراعلی سندھ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگائے

    وزیراعلی سندھ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیجز لگائے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاءوس میں ایک تقریب کے موقع پر ترقی پانے والے 2 ایڈیشنل آئی جیز اور 19 ایس پیز کو بیجز لگائے ۔ ترقی پانے والے افسران سے ڈیوٹی کے فرض شناسائی کے حوالے سے حلف لیا گیا ۔ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ وزیراعلی سندھ نے غلام نبی میمن اور عمران یعقوب منہاس کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں پروموشن پر بیج لگایا ۔ وزیراعلی سندھ نے عاصم علی بھٹو، نورالحوا رند، نسیم اختر، خالد خان، اعجاز بھٹی، ذوالفقار عباسی، محسب خان، سلیم صدیقی، اعجازالدین، احمد بیگ، شیر خان رند، محمد یعقوب درانی، حسن خاصخیلی، شمون ریحان، جاوید ابراہیم، توفیق احمد، شکیل احمد، جمیل صدیقی اورراءو اسلم کو ڈی ایس پی سے ایس پی پروموٹ ہونے پر بیجز لگائے ۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس افسران کو پروموٹ ہونے پر مبادکباد دی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروموشن آپ کی خدمت کا اعتراف ہے ۔ پروموشن نہ صرف خوشی کی بات ہے بلکہ اس سے اضافی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ امن و امان کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت کا پہلا کام امن و امان قائم کرنا ہے ۔ پولیس نے اس شہر کے امن و امان کی بحالی میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ حکومت آپکی بھرپور مدد کرے گی ۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترقی کے حقدار ہیں ۔ سندھ کے پولیس افسران کی پروموشن میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن اب آپکو پروموشن مل گیا ہے ۔ چیف سیکریٹری نے پولیس افسران کو پروموشن ملنے پر مبارکباد دی ۔ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سندھ حکومت نے 19 ڈی ایس پیز کو ایس پی کا پروموشن دیا ہے ۔ نئے پروموٹ افسران کو دیانت داری سے کام کرنا ہوگا ۔ تقریب کے پروگرام کی کمپیئرنگ ڈی آئی جی خالد شیخ نے کی ۔

مزید :

صفحہ اول -