عبدالستار ایدھی ایک عظیم شخصیت تھے ،سید مراد علی شاہ

    عبدالستار ایدھی ایک عظیم شخصیت تھے ،سید مراد علی شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم شخصیت تھے جس کا دل انسانیت کے ساتھ دھڑکتا تھا ۔ کہیں بھی اگر کسی انسان کو کوئی تکلیف ہوتی تھی تو ایدھی صاحب اس درد کو محسوس کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نےمذہب، زبان، فرقہ جیسی پہچانوں سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی ۔ ایدھی کی دکھی سماج کیلئے خدمات کی مثال جدید تاریخ میں ملنا مشکل ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عبدالستارایدھی نے انسانوں کی بلاتفریق خدمت کی اور اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں ایدھی صاحب کی زندگی سے سبق سیکھ کر اپنے ضمیر کو اجاگر کرنا چاہئے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عبدالستارایدھی صاحب کی بلند درجات کیلئے دعا کی

مزید :

صفحہ اول -