کراچی ،تاجر وفد کی مولانا عبدالرحمن سلفی سے ملاقا ت

    کراچی ،تاجر وفد کی مولانا عبدالرحمن سلفی سے ملاقا ت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی، پیٹرول، سی;46; این;46; جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس سے نہ صرف غریب بلکہ متوسط طبقہ کی زندگی بھی اجیرن ہوگئی ہے انہوں نے کہا آئی، ایم، ایف کے سودی قرضے ملکی معیشت کیلئے تبا ہ کن ہیں اس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا بلکہ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے سود کے خاتمہ کے بغیر ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی اہلحدیث آفس پر تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں طبقاتی نظام مزید مضبوط ہورہا ہے جس سے مراعت یافتہ طبقہ امیر ترین جبکہ متوسط وغریب طبقہ غربت کی انتہاءوں پر ہے معاشی تنگی بیروز گاری و مہنگائی سے متاثر غریب کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کیخلاف مہم کے ساتھ ہی عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات کریں سیاست دانوں کیخلاف کرپشن مہم ضروری ہے لیکن اس سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔ وزیراعظم کو عوامی مسائل خصوصاً حالیہ مہنگائی کا ہنگامی نوٹس لینا چاہیے تاکہ ان سے عوام کی توقعات پوری ہوسکیں اس کے علاوہ سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن و رشوت کے مضبوط نظام پر بھی ہاتھ ڈالا جائے کیونکہ ان اداروں میں عوام اپنے مسائل کیلئے رشوت دینے پر مجبور کردیئے جاتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -