اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک بند ہونے کی خبر میں صداقت نہیں ،ترجمان

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک بند ہونے کی خبر میں صداقت نہیں ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ بینک بند کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ‘ وہ اپنے صارفین کو نمایاں منافع دینے والا بینک ہے پاکستان میں اپنا آپریشن بند نہیں کر رہا جب بھی کوئی بینک پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرتا ہے تو اسے اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے لہٰذا یہ تاثر درست نہیں ہے اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اپنے صارفین کو اعتماد میں لینا چاہتا ہے کہ یہ بینک پاکستان میں اپنا آپریشن بند نہیں کرنے جارہا ہے ;245;اس سال فروری میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان ) لمیٹڈ نے سال 2018 کے لیے اپنے مالیاتی نتاءج کا اعلان کیا ہے جس میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بینک نے نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کے باعث 18;46;5 ارب روپے کا منافع (قبل از ٹیکس) حاصل ہوا ۔ یہ منافع گزشتہ سال کے متوازی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد زائد ہے اوراس بینک کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے ۔