سندھ پولیس نے نوٹیفائیڈملزمان کی تفصیلات پر مشتمل بلیک بک تیارکرلی
کراچی(کرائم رپورٹر);200;ئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی رہنما ہدایات پرسندھ پولیس نے صوبائی سطح پر جرائم کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے انتہائی خطرناک اورسنگین جرائم میں ملوث;223;مطلوب نوٹیفائیڈ ڈاکوؤں ;223;مجرمان کی تمام ترتفصیلات پر مشتمل سندھ پولیس کی تاریخ کی پہلی بلیک بک باقاعدہ تیارکرلی ہے ۔ بلیک بک میں ترتیب دی گئی تفصیلات میں صوبے کے تمام نوٹیفائیڈ یا(جنکی زندہ یامردہ گرفتاری پرحکومت کی جانب سے سرکی قیمت رکھی گئی ہے)خطرناک ڈکیت;223;مجرمان کے جرائم;223;کرائم ریکارڈ وانکے بارے میں دیگرمعلومات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق تمام تھانہ جات کی سطح پر شیئرنگ کے لیئے بلیک بک تمام ریجنل ایڈیشنل ;200;ئی جیز کوارسال کردی گئی ہے ۔ بلیک بک میں نوٹیفائیڈ ڈکیت;223;مجرمان کے کرائم ریکارڈ کی تفصیلات و دیگر معلومات سندھ پولیس کے لیئے انتہائی مفید اورکار;200;مدثابت ہونگی ۔ ان معلومات کی بدولت اب کسی ایک علاقے کا کریمنل کسی دوسرے یا بڑے شہر;223;علاقے میں خودکوزیادہ دن روپوش نہیں رکھ پائیگا علاوہ ازیں بلیک بک کی مدد سے ضلعی پولیس کے لیئے کسی دوسرے ضلع کے نوٹیفائیڈ ڈکیت;223;مجرم کی گرفتاری بھی مزید ;200;سان ہوجائیگی ۔